لاہور (عمران راج) نئی ابھر تی ہوئی اداکارہ زویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ، وہ اپنی دستکاری کے جوہر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے اپنے ہنر کو دوسروں تک پہنچائیں گی ۔اس حوالے سے زویا ناصر نے کہا ہے کہ وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں کہ جو ان کے مداح انہیں اپنی سکرین پرکرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ میرا یہ یوٹیوب چینل بیوٹی اور لائف سٹائل سے متعلق ہے ، میں چاہتی ہوں کہ اس چینل کے ذریعے وہ سب کچھ اپنے مداحوں تک پہنچاؤں جو مجھے پسند ہے ۔ اس موقع پر اپنے متوقع سیلون سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنے سیلون کی پہلی ہی ویڈیو شیئرنگ پر انہیں اپنے مداحوں سے پہلے دن 11ہزار سے زائد ویوز ملے ہیں جبکہ ان کی اس پہلی ویڈیو کو 8ہزار سے زائد شائقین سبسکرائب بھی کرچکے ہیں۔