ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ستر ھواں سالانہ زکریا رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ کے پانچویں روز پانچ میچز کھیلے گئے ۔ پہلا میچ رونگھن ٹائیگراور نظام آباد کلب کے درمیان کھیلا گیا ، نظام آباد کلب نے شاندار مقابلے کے بعد 10رنز سے جیت لیا ، رات کے دوسرے میچ میں لشاری کلب نے ما شاء اﷲ کلب کو با آسانی شکست دے دی ، محبوب لشاری نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ تیسرا میچ الرحمن کلب نے با آسانی 25رنز سے جیت لیا ۔ چوتھے میچ میں پی ٹی آ ئی ٹا ئیگر کلب نے آئی ایس پی بادشاہ کو شاندار مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔پانچویں اور آخری میچ میں خیابان ٹائیگر نے چیف کلب کو با آسانی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ۔مہمان خصوصی پروفیسر محمد صادق قسمانی اورمحمد خان صدر ڈسٹر کٹ کرکٹ ایسوسی ایشن بہاول نگر تھے ۔