نیو یارک(ویب ڈیسک)نمک کا زیادہ استعمال قوت مدافعت کمزور کرتا ہے ۔ایک ایسے وقت میں کہ جب ایک وبائی مرض کورونا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اس سے متاثر ہونے سے بچنے کا واحد حل قوت مدافعت کو بڑھانا ہے ، سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق روزمرہ زندگی میں نمک کا زیادہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے ۔قوت مدافعت کی کمزوری کے سبب انسانی جسم حملہ آور وائرس اور بیکٹریا کے خلاف مذاحمت میں کمزور ہوتا ہے ۔غیر ملکی طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق محققین چوہوں پر تجربات کر کے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اپنی خوراک میں روزانہ 5گرام سے زیادہ نمک استعمال کرنے والوں کا قوت مدافعت 5گرام سے کم استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے ۔جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کے ایک محقق کرسچن کرٹس کا اپنی تحقیق کے حوالے سے کہنا تھا کہ سائنس کی دنیا میں پہلی بار ہم اسے ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ نمک کا زیادہ استعمال انسانی جسم کے مدافعتی نظام کے ایک حصے کو کمزور کرتا ہے جس سے انسان کمزوری اور سستی محسوس کرتا ہے ۔