نیروبی( ویب ڈیسک) زیبرے ہیں سب دیکھے بھالے ، کالی سفید دھاریوں والے ۔۔ لیکن کینیا کے ’’ماسائی مارا نیشنل ریزرو‘‘ میں وائلڈ لائف فوٹو گرافروں راہول سچدیو اور انتونی ٹیرا نے زیبرے کے ایک ایسے بچے کی تصاویر کھینچی ہیں جو ’’چتکبرا‘‘ ہے ؛ یعنی اس کے جسم پر سفید نشانات ہیں جو دوسرے زیبروں سے بالکل الگ ہیں۔صرف دو دنوں میں زیبرے کے اس چتکبرے بچے کی تصویریں اور مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ بعض لوگ انہیں جعلی قرار دے رہے ہیں لیکن جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اصلی ہیں اور لاکھوں میں سے کوئی ایک زیبرا اس طرح کا ہوسکتا ہے ۔ البتہ، دوسرے زیبروں سے مختلف دکھائی دینا کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ اس کی وجہ زیبرے میں موروثی خرابی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر کالی سفید دھاریاں ٹھیک سے نہیں بن پاتیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جنگل کے کھلے ماحول میں شکاری جانور بھی آزاد ہوتے ہیں جو دوسروں سے مختلف نظر آنے والے زیبرے کی طرف متوجہ ہو کر اسے جلد ہی شکار کرسکتے ہیں۔ اسی بناء پر انہیں خدشہ ہے کہ زیبرے کا یہ چتکبرا بچہ صرف چھ ماہ تک ہی زندہ رہ پائے گا اور بالغ ہونے سے پہلے ہی کسی شکاری جانور کا نوالہ بن جائے گا۔
زیبرے کا نایاب ’’چتکبرا‘‘ بچہ، تصاویر اور ویڈیو وائرل
جمعه 20 ستمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں جمعه 20 ستمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں