لاہور(جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے وفاقی وزہر شفقت محمود سے ایوان اقبال میں تعزیت کی۔تعزیت کرنے والوں میں وزیر ہاوسنگ میاں محمودالرشید،ایم پی اے نیلم حیات،عفیف صدیقی ،ایم این اے کرامت کھرکھر،ایم این اے شنیلاروت، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس،ترجمان پنجاب حکومت عاصم شوکت، چیئرمین ہائرایجوکیش کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سمیت، ظہیر عباس کھوکھر،خالد گجر،راجہ منور، شعیب صدیقی،تیمور انور،ڈاکٹر اکرام ملک،شکیل چوہان سمیت دیگر پارٹی رہنماوں نے اظہار افسوس کیا۔شرکاء نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔