لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کسی بھی نامور و مشہورکردار یافلسفہ دان کی کامیابی، تخلیقی صلاحیت، عاجزی یا دیگر کسی مو ضوع پر کو ٹیشن کے حوالے سے قطر پو ئٹری سنٹر دیوان عرب کے زیر اہتمام بین الاقوامی سطح پر'' مسابقہ نظرہ ''کے موضوع پر مقابلہ کا انعقادکیا جا رہا ہے جس کے لئے وفاقی ،حکومت پنجاب معاون کا کردار ادا کر رہی ہے ، قطر میں موجود پاکستانی اور پاکستا ن میں مقیم لوگ اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ، قطر میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کے تین ججوں پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا جائے گا ،مقابلہ کے پر ومو کے لئے پاکستانی سفارت خانہ کے نمائندہ کا پرومو 25 فروری کو دیوان عرب اور پاکستانی سفار تخانہ کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ مقابلہ '' مسابقہ نظرہ '' میں یکم مارچ تا 15 مارچ تک پاکستانی عوام حصہ لے سکیں گے ، کامیاب ہونے والے امید وار کو 10 ہزار قطری ریال کے علاوہ آنے جانے کا ہوائی ٹکٹ اور ہو ٹل میں بکنگ بھی دی جائے گی۔