لاہور (کرائم رپورٹر)سول سروسز اکیڈیمی میں سنتالیسویں کامن تربیتی پروگرام کے زیرِ تربیت افسران نے محمد رمضان (ایڈیشنل ڈائریکٹر، سول سروز اکیڈیمی) کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا د ورہ کیا۔ افسران کے اس وفد نے سُندس فائونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا انتقال خون اور تشخیصی مراحل کے معیار کو قابل تعریف قرار دیا جبکہ تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں تحائف اور پھول تقسیم کئے ۔ فائونڈیشن کے ماہرین پروفیسر ڈاکٹر اسلم ، ڈاکٹر عمران قدیر، ڈاکٹر عدنان غیاث، ڈاکٹر عطاء اﷲ روشنی،علی رئو ف نے بیماری اور اس سے متاثرہ بچوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر وفد نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مالی عطیہ بھی دیا۔ سول سروس اکیڈمی میں زیر تربیت 47th CTPکے شرکاء افسران نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر خان کے دفتر کا دورہ کیا۔ افسران نے ڈی آئی جی سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی نے محکمہ جیل خانہ جات کے بارے میں زیر تربیت افسران کو بریفنگ دی۔