لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے زینب الرٹ بل کے پنجاب میں نفاذ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاق کے بعد پنجاب میں زینب الرٹ بل کا نفاذ ایک خوش آئندعمل ہے ۔پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے زینب الرٹ بل کا نفاذ بہت ضروری ہے ۔ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور زینب الرٹ بل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتی ہو کہ انہوں نے زینب الرٹ بل کو پنجاب میں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے گوجرانوالہ میں نرسری کلاس کے بچے کے ساتھ ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوجرانوالہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے کی فیملی سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ۔اس حوالے سے سارہ احمد کا کہنا تھا ک ہگوجرانوالہ میں نرسری کلاس کے طالبعلم سے ذیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے ۔