لندن (نیٹ نیوز) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔زین ملک اور جی جی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں زین ملک نے بیٹی کی پیدائش سے آگاہ کیا اور لکھا کہ وہ صحت مند اور خوبصورت ہے ، اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں اسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہوگا ، ننھی سی بچی کے لیے جو محبت میں محسوس کرتا ہوں کہ وہ میری سمجھ سے باہر ہے ، مجھے اسے اپنا کہنے پر فخر اور اس زندگی کا شکر گزار ہوں جو ہم ساتھ گزاریں گے ۔دوسری جانب جی جی حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری بیٹی نے اس ہفتے کے آخر میں دنیا میں قدم رکھا ، ہماری تو دنیا ہی بدل چکی ہے ۔