سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے‘ شرح سود میں کسی نوع کی کمی بیشی نہ کرتے ہوئے اسے 7فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل‘ مئی 2021ء کے دوران بعض اشیا کی پیداوار میں کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا تاہم نئے مالی سال میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کی امید ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا کی غیر یقینی صورت حال کے باوجود صنعتی شعبے کی ترقی میں 36فیصد اضافہ ہوا‘ تعمیرات‘ سیمنٹ‘ ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر کے شعبے میں ترقی ہوئی۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ بتاتی ہے کہ 17برس کے بعد کرنٹ اکائونٹ کھاتے سرپلس ہوئے ہیں‘زرمبادلہ کے ذخائر 4سال کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے قرضوں میں 43فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مانیٹری پالیسی کی نسبت مالی پالیسی ان تمام امورکا مجموعہ ہے جن کا مقصد قومی دولت اور آمدنی کی تقسیم سے متعلق وسائل کو استعمال کرنا ہے۔ ریاست کی سرگرمیوں کو بروقت یقینی بنانے کے لئے ، مالیاتی پالیسی کا تصور پہلے تیار کیا جاتا ہے ، کاموں کو طے کیا جاتا ہے اور پالیسی کے اہداف کا تعین ہوتا ہے۔۔ مالیاتی میکنزم ایک خصوصی نظام ہے جو ماہرین تیار کرتے ہیں ،جو تمام ڈھانچے اور مالی تعلقات کیانواع کو باہم جوڑتا ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل اجزاء شامل ہیں:وسائلکی تخلیق کے لئے وسائل اور طریقہ کار کی شکلیں ، قانون سازی کا فریم ورک جو مالیات کی نقل و حرکت ، سکیورٹیز مارکیٹ کی تنظیم ، انٹرپرائز فنانس اور بجٹ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔ جہاں ریاست کے مفادات براہ راست متاثر نہیں ہوتے وہاں ریگولیٹری کردار ادا کیا جاتا ہے ، مثال کے طور پر ، نجی کاروباری اداروں میں۔ مانیٹری پالیسی کا ہدف مستقل ملازمت ، قیمتوں اور معاشی نمو کو فروغ دینے کے لئے رقم کی فراہمی پر قابو رکھنا ہے۔ چونکہ یہ براہ راست معیشت پر قابو نہیں پاسکتی ، لہٰذا ان مقاصد کے حصول میں مالیاتی پالیسی کی طاقت کی حدود ہیں۔لیکویڈیٹی ٹریپ اس وقت پایا جاتا ہے جب کسی مرکزی بینک کی معیشت میں لیکویڈیٹی انجیکشن کرنے کی کوششیں سود کی شرح کو کم کرنے اور معاشی نمو کو متحرک کرنے میں ناکام ہوجاتی ہیں۔ ایسااکثر اس وقت ہوتا ہے جب لوگ مال اور خدمات پر خرچ کرنے کے بجائے رقم جمع کرنا شروع کردیتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو مرکزی بینکوں کے پاس اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مالیاتی پالیسی کے کچھ روایتی آپشن باقی رہ جاتے ہیں۔کفایت شعاری مخالف عمل ہے جس کے تحت حکومت اخراجات میں کمی کرتی ہے اور قرضوں کو کم کرنے اور اپنی مالی سطح کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کرتی ہے۔ اکثر ، اس کے نتیجے میں معاشی نمو میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ صارفین اور کاروباری افراد ٹیکسوں پر زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں اور محصول کے ذرائع کے طور پر سرکاری منصوبوں یا نوکریوں پر کم انحصار کرتے ہیں۔ معاشی بدحالی کے واقع ہونے کے بعد مرکزی بینک اکثر صارفین اور کاروباری اداروں کے لئے سرمایہ کو مزید قابل رسائی بنا کر معیشت کو متحرک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک مالی پالیسی حکومتی اخراجات پر قابو پانے اور ٹیکسوں میں اضافے کے ذریعہ ایک مختلف نقطہ نظر اختیار کرسکتی ہے ، جو واقعتا کاروبار اور صارفین کے اخراجات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور ترقی کے حامی اثرات کو دور کرسکتی ہے۔حکومتیں عوامی اقدامات کو بہتر بنانے یا بین الاقوامی بینکوں اور قرض دہندگان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے یہ اقدامات کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر یونان کو اپنے یورپی قرض دہندگان کے ذریعے مالی سادگی سے گزرنے پر مجبور کیا گیا ، جس نے اپنی ترقی کی شرحوں کو ڈرامائی طور پر کم کیا۔ یہ یورو زون میں ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش تھی۔ پاکستان میں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو رسمی انداز میں ترتیب دینے کا رواج ہے۔ ملک کے وسائل کا درست تخمینہ لگایا جاتا ہے نہ ان طبقات کو پیش نظر رکھا جاتا ہے جو قومی شرح نمو کے لئے نچلی سطح پر بچت اور چھوٹی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا مطلب معیشت میں فریق بننے والے بڑے باررسوخ طبقات کے مفادات کا تحفظ رہا ہے۔ اکثر یہ پالیسیاں یکے بعد دیگرے اپنے بتائے گئے اہداف سے دور نظر آئیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے بھی شروع میں رقوم کے خرچ پر روک لگا کر اور سرکاری اخراجات میں کمی کے ذریعے معاشی بہتری لانے کی کوشش کی۔ رواں مالی سال میں جب شرح سود کو بتدریج 13فیصد سے 7فیصد پر لایا گیا تو لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ وہ بینکوں سے کم شرح سود پر قرض لے کر اپنی مالیاتی ضرورت پوری کرنے لگے۔ کرنسی کی گردش بڑھی۔ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ خریدو فروخت کی سطح میں بلندی دکھائی دی۔ معیشت کو کورونا کی وجہ سے جو نقصان پہنچا تھا اس سے بڑی حد تک نجات ملنے کا امکان پیدا ہوا۔ حالیہ دنوں سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر دکھائی دی۔ سٹیٹ بینک نے چند روز قبل شرح نمو 3.95فیصد تک ہونے کا بتایا۔ معاشی بہتری کے تمام اشاریے مثبت جا رہے ہیں۔ نئی مانیٹری پالیسی کے اہداف طے کرتے ہوئے ان شعبوں کو بھی اہمیت دی جائے جو مانیٹری ریلیف نہ ملنے پر پہلے نشو و نما نہ کر سکے تو اس پالیسی کے ثمرات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔