بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سربیا کے نووک جوکووچ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 32 سالہ جوکووچ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کروشیا سے بلغراد واپسی پر انہوں نے اپنی اہلیہ جیلینا کے ہمراہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے جبکہ ان کے بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔اس ضمن میں ورلڈ چیمپئن نے کہا کہ وہ ٹیسٹ مثبت آنے پر خوفزدہ نہیں نہیں تا ہم احتیاط کرتے ہوئے اس سے جلد چھٹکارہ حاصل کر لیں گے ۔