لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ کے بعد قومی ٹیسٹ سکواڈ کی واپسی شرو ع ہو گئی، سکواڈ گزشتہ روز آکلینڈ سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گیا۔ سکواڈ آکلینڈ سے دبئی پہنچے گا جہاں سے کھلاڑی آج اتوار کے روز اپنے اپنے شہرو ں کو روانہ ہو جائیں گے ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت سکواڈ میں شامل 19 ارکان آج صبح دس بجے لاہور پہنچیں گے ، جن میں اظہر علی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ اور ظفر گوہر ، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں حارث سہیل سیالکوٹ ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے ۔