لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پیسا) 2020 ء کی نامزدگیاں سامنے آگئی ہیں جس میں سجل علی کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے جبکہ احد رضا کو بہترین اداکار کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے ۔ دونوں کو گزشتہ برس ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘ ‘میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر نامزد کیا گیا۔ اداکارہ سجل علی اور ان کے منگیتر و اداکار احد رضا میر اس وقت ٹی وی سکرین کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی ہے ۔