کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اپریل کے آخری ہفتے کاآغاز زبردست تیزی سے ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی۔ جس سے کے ایس ای100انڈیکس 976.01پوائنٹس اضافے سے 45682.77 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔53.14فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب41ارب95کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای30انڈیکس520.83پوائنٹس اضافے سے 18979.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 552.12پوائنٹس اضافے سے 30845.99پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ادھرگزشتہ روزانٹر بینک میں20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.80رو سے بڑھ کر154 اور قیمت فروخت153.90ر سے بڑھ کر154.15روپے ہو گئی ۔اوپن مارکیٹ میں40پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید154 سے بڑھ کر154.40 اور قیمت فروخت154.50سے بڑھ کر154.80روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے اضافے سے 1لاکھ 4ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 86روپے اضافے سے 89678روپے ہوگئی ۔