کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں پیر کو شدید مندی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس752.74پوائنٹس کمی سے 44300.95 پوائنٹس سے کم ہو کر 43548.21پوائنٹس ہو گیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 133ارب روپے ڈوب گئے ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 33 ارب 39 کروڑ 87 لاکھ 93ہزار387روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مندی کے سبب 82.35فیصدحصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی ۔ فروخت کے دباؤکے نتیجے میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 319.10پوائنٹس کمی سے 17851.24پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 516.69پوائنٹس کم ہو کر 29769.50پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 927.58پوائنٹس گھٹ کر72177.78پر بند ہوا۔دریں اثناپیر کو انٹر بینک میں 3پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت153.73 کم ہو کر153.70جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.50 سے بڑھ کر153.60اور قیمت فروخت153.80سے بڑھ کر153.90 روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 950 روپے کمی سے 1لاکھ4ہزار450 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت814روپے کمی سے 89ہزار550روپے رہی ۔