کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر)تیزی کا رجحان غالب رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس کی46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔انڈیکس219.60پوائنٹس اضافے سے 46087.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ54.58فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 28ارب60کروڑ61لاکھ روپے اضافے سے 83کھرب43ارب91کروڑ77لاکھ روپے ہوگئی۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.54پوائنٹس اضافے سے 19165.52 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 109.54پوائنٹس اضافے سے 31950.46پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر414کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ166میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کمی سے 160.80روپے سے گھٹ کر160.75ر اور قیمت فروخت160.90 سے گھٹ کر160.85روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید160.60پر مستحکم رہی اور قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی ۔علاوہ ازیں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت100روپے اضافے سے 1لاکھ 13ہزار450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے اضافے سے 97ہزار265روپے ہوگئی ۔