کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز بھی شدید کاروباری اتار چڑھائو کے بعدمندی کا رجحان غالب رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 42300پوائنٹس سے گھٹ کر42200پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 30ارب روپے ڈوب گئے اور60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 64.14پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 42346.42پوائنٹس سے کم ہو کر 42282.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ 31.65پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17910.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30159.46پوائنٹس سے گھٹ کر30042.16پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں30ارب90کروڑ 71لاکھ90ہزار156روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب46ارب 74کروڑ70لاکھ 69ہزار529روپے سے گھٹ کر 79کھرب 15ارب 83کروڑ98لاکھ 79ہزار373روپے ہو گیا۔دریں اثنا ء انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.20روپے سے بڑھ کر166.30روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے بڑھ کر166.50روپے ہو گئی ۔ بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ15ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت257روپے کے اضافے سے 98ہزار594روپے ہو گئی ۔