ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو بھی 25رنز سے شکست دیدی۔ افغانستان کی جانب سے دیئے جانے والے 165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم19 اعشاریہ 5 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 40 رنز درکار تھے ، مستفیض الرحمان آخری اوور میں 14 رنز بنانے کے بعد پانچویں گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ افغانستان کی طرف سے 84 رنز بنانے والے محمد نبی مین آف دی میچ قرار پائے ۔