تیونس سٹی (نیٹ نیوز) تیونس میں حکومت مخالف مظاہرے دارلحکومت کے بعد کئی شہروں تک پھیل گئے ، سکیورٹی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ کئی روز سے جاری احتجاج میں ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔نوجوانوں کا احتجاج دارلحکومت کے علاوہ دیگر شہروں تک پھیل چکا ہے ، سوسہ، بزرت، قسرین اور سلیانہ نامی شہروں میں سرکاری عمارتوں کی حفاظت کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔