تل ابیب(این این آئی،صباح نیوز) اسرائیلی ماہرین نے دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت کرلئے ،مسجد کو 635 میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے دور خلافت میں تعمیر کیا گیا۔غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی ہیبرون یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر کاٹیا سائٹرائن کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 11 سال کی تحقیق کے بعد دنیا میں اولین مساجد میں سے ایک کی دریافت کا دعویٰ کیا ۔اسرائیلی ماہرین کے مطابق اسرائیل کے شہر طبریہ کے مضافات میں بحر الجلیل کے ساحل پر بازنطینی سلطنت کے دور کی ایک عمارت کی باقیات کے نیچے مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔ اس جگہ پر پہلی کھدائی 1950 میں کی گئی تھی، ان آثار کی مزید کھدائی کے دوران یہاں سے اسلام کے ابتدائی دور کے سکے اور برتنوں کے ٹکڑے دریافت ہوئے ۔