اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان آج نیشنل سائنس و ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پارک 8 شعبوں میں جدت اور تحقیق کے حوالے سے کام کرے گا،ایگریکلچر، آٹو موبائل، انرجی، صحت اور دیگر شعبوں میں تحقیق شامل ہے ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل نے جدید ٹیکنالوجی لیب کے منصوبے پر کام شروع کردیا،لیب کے قیام کیلئے چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔