اسلام آباد،بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان زاؤ نے بیان میں کہا ہے کہ چین پاکستان کی عالمی انسداددہشتگردی کی مثبت کاوشوں کامعترف ہے ۔ پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک سبوتاژکرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ پاکستان پہلے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے شواہدپرمشتمل ڈوزیئردنیاکے سامنے لایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرسی پیک کیخلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرچکے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے سی پیک ناکام بنانے کی بھارتی سازشوں کے ثبوت دیئے ۔ پاکستانی ڈوزیئرمیں سی پیک کیخلاف دہشتگردی کے زمینی حقائق موجود ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سی پیک کیخلاف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہیڈ کوارٹرز میں 2015میں خصوصی سیل بنایا گیا۔سی پیک کیخلاف بھارتی سیل کیلئے 80ارب روپے کی ابتدائی رقم مختص کی گئی۔سی پیک کیخلاف سیل کا سربراہ براہ راست بھارتی وزیر اعظم کو رپورٹ کرتا ہے ۔بھارت نے بلوچستان اور سی پیک کیخلاف دہشتگردی کیلئے عسکریت پسندوں کی تربیت ،فنڈنگ کی ۔بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کو براس کے بینر تلے اکٹھا کیا۔سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت نے 700افراد کی ملیشیا تشکیل دی۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 10ایجنٹس سمیت سی پیک کیخلاف 24رکنی کمیشن بنایا ۔بھارت نے بنائی گئی ملیشیا کیلئے 60ملین ڈالرز کے فنڈز مختص کئے ۔