لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)پولیس کی جانب سے 15 کالزپر صرف 28 فیصد مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ذرا ئع کے مطا بق پولیس کی جانب سے 72 فیصد شکایات پر ایف آ ئی آ رزدرج ہی نہیں ہوئیں، شہریوں کی 15 پر کی جانے والی کالز کی 9 ہفتوں کی رپورٹ میں خوفناک انکشاف سامنے آیا جسکے مطا بق شہر کی 6 ڈویژنز میں 7725 افراد نے 15 پر کال کی، مجموعی طور پر یکم جنوری سے 7 مارچ تک2175شکایات پر مقدمات درج کیے گئے ،یکم جنوری سے 7 مارچ تک 5ہزار پانچ سو پچاس شکایات کو بغیر کارروائی کیے نمٹا دیا گیا۔ 9 ہفتوں کے دوران سٹی ڈویژن میں 1614 کالز پر 471 مقدمات ،کینٹ ڈویژن میں 1435 کالز پر 319 مقدمات ، سول لائنز ڈویژن میں 714 کالز پر 214 مقدمات درج کئے گئے ۔اس حوا لے سے ایس ایس پی فیصل شہزاد نے کہا کہ ہیلپ لائن 15 پر کی جانے والی پچاس فیصد کالز میں ریکوری موقع پر ہوتی ہے ،کچھ کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہوتی ہے ، تاخیر کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے ، رپورٹ میں 15 کی تمام کالز دی گئیں جس میں ریکوری کی کالز بھی شامل ہیں۔