لاہور (پ ر) سماجی بہبود اور مراعات سے محروم دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح کی کوششوں کے سلسلے میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے موضع بہرام سر ڈسٹرکٹ بہاولنگر اور چک نمبر 59ڈی بی یزمان بہاولپور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا ۔ اس کیمپ کے ذریعے 1000سے زائد لوگوں کو تشخیص کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے تحت قریبی آبادیوں میں وقتاً فوقتاً اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ کیمپ میں ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا گیا۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصدمریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ مقامی آبادی کو ذاتی تندرستی، حفظان صحت، بچوں کی صحت، بیماریوں سے بچائو اور آبادی میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی تھا ۔