برن(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کارنامے انجام دیکر نہ صرف شہرت حاصل کرلیتے ہیں ۔تصویر میں نظر آنے والے اس سوئس کرتب باز کو ہی دیکھ لیں جو بلندو بالا پہاڑ کے کنارے پر خطرناک ایکروبیٹک سٹنٹ پیش کر رہا ہے۔رامون کیتھرینر نامی ایکروبیٹ نے سوئٹزرلینڈ کے پہاڑ کے کنارے پر ڈیتھ وہیل رکھا اور گھومتے پہیوں والی وہیل پر کھڑے ہوکر نہ صرف توازن برقرار رکھنے کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ چلتے پہیے پر ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔