اسلام آباد ( خبر نگار ) سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جج ارشد ملک وڈیو سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ مبینہ ویڈیو کی تصدیق کے بارے عدالتی آبزرویشن کو حذف کرانے کیلئے دائردرخواستوں پرسماعت کرے گا۔ نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے توسط سے نظر ثانی کی تین درخواستیں دائر کی ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ مبینہ ویڈیو کی تصدیق کیلئے ہائی کورٹ کو جاری ہدایات پر نظر ثانی کرے اور آبزرویشن کو حذف کرے ۔