اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں 60 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 10ویں مجاہد کورس اور 15 وی لیڈی کیڈٹس کورس کے شرکاء پاس آؤٹ ہوئے ۔141 ویں لانگ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن تھے ۔ انہوں نے نے پریڈ کا معائنہ کیا، نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد احمد نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر حارث سردار چودھری کو ملا۔آرمی چیف کین میڈل 10 ویں مجاہد کورس کے انڈر آفیسر مہد رضا کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کین میڈل انڈر آفیسر احد امجد اور انڈر آفیسر عشا اقبال کو دیا گیا۔ سری لنکن انڈر آفیسر میگولا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی غیرملکی طلائی تمغہ کے حقدار ٹھہرے ۔ 141 ویں لانگ کورس میں سری لنکا، عراق، فلسطین اور سعودی عرب کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے ۔کورونا کے باعث پاسنگ آؤٹ پریڈمیں مہمانوں کومدعونہیں کیا گیا۔