لاہور ( کرائم رپورٹر/ سپیشل رپورٹر ) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے شہر کے مختلف تھانوں کی مرمت گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔ انسپکشن کے موقعہ پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر اور مختلف ڈویڑنز کے ایم ٹی اوز بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر نے سی سی پی او لاہور کو گاڑیوں کے کرائے جانے والے مرمتی کے کام کے بارے پر آگاہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانوں کی گاڑیوں کی مکمل رپیرنگ، الیکٹریکل و مکینکل ورک، سسپینشن سمیت دیگر ضروری کام کرایا جاریا ہے ۔ دریں اثنا سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1379 مقدمات درج ، 2012 دکانیں سیل کیں گئیں۔ سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کے وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں۔