لاہور(سپورٹس رپورٹر)کھٹمنڈو نیپال میں جاری 13ویں سائوتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مجموعی طورپر 118 میڈلزجیت لئے ۔ ایونٹ میں پاکستان نے ابتک 29 گولڈ، 33 سلوراور56 برانزمیڈلزجیتے لئے ۔یاد رہے کہ 2016میں بھارت کے شہرگوہاٹی میں کھیلے 12ویں سائوتھ ایشین گیمزمیں پاکستان نے مجموعی طور پر 106 میڈلزجیتے تھے جن میں 12 گولڈ میڈل،37 سلوراور57 برامزمیڈلزشامل تھے ۔اتوار کو پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ گولڈ، تین سلور اور دس مزید برانز میڈلز جیت لئے ۔