لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی سابق آف سپنر ثقلین مشتاق ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ عہدے کے لیے منتخب کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، ثقلین مشتاق کی تقرری کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے ندیم خان کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے پر تقرری کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور شعبہ ڈومیسٹک کوری اسٹرکچرنگ میں ایک کر دیا ہے ۔