میلبورن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم باب ہاک کی بیٹی روزلین ڈِلون بھی زیادتی کاشکار بن گئیں۔آسٹریلوی وزیراعظم باب ہاک کی 59 سالہ صاحبزادی روزلین نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کی دہائی میں ان کے والد کی پارٹی کے ایک سینیٹر نے ان کے ساتھ تین مرتبہ زیادتی کی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جب اس بارے میں والد کو بتایا تو انہوں نے بدنامی کے خوف سے خاموش رہنے کو کہہ دیا تھا۔ روزلین کی جانب سے یہ د عویٰ جائیداد کی تقسیم کے تنازع کے دوران سامنے آیا ۔