لندن (سپورٹس ڈیسک) مڈل سیکس نے انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر بیتھ مورگن کو اپنی پہلی خاتون نائب صدر مقرر کیا ہے ۔ بیتھ مورگن جنہوں نے انگلینڈ کو ایشز کی دو سیریز جیتنے میں مدد کی ۔مڈل سیکس کے صدر مائیک سیلوی نے کلب کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ مڈل سیکس اور انگلینڈ کی عظیم کرکٹر اور سفیر کی حیثیت سے ان کا بے داغ ریکارڈ ہے ۔ مورگن نے کہا کہ یہ حیرت انگیز اعزاز ہے ۔