ابو ظہبی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد ’ ’بندریا‘‘ کے کیپشن کے ساتھ اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شوہر نے سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ تم بندریا ہو اور بندریا میرے گھر میں نہیں رہ سکتی۔ میرے گھر سے چلے جاؤ۔بیوی نے ہتک آمیز جملوں پر اپنے سابق شوہر کیخلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے شوہر کو 20 ہزار جرمانے کی ادائیگی اور اسکا موبائل فون ضبط کرتے ہوئے عدالتی اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔