لاہور (سٹاف رپورٹر)اگر سابق حکمرانوں کو ملک اور قوم سے محبت ہوتی تو بے دردی سے ملک کے وسائل اور خزانے کو نہ لوٹتے اور اگر انہیں کشمیر سے محبت ہوتی تو وہ دشمن مودی کو جاتی عمرہ نہ بلاتے اس سے گلے نہ ملتے اور بھار ت میں اپنا کاروبار نہ کرتے ۔ یہ بات سینئر صحافی اور تجزیہ کار جاوید یوسف نے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ 35برس تک دو سیاسی جماعتوں کے خود ساختہ رہنما ایک دوسرے پر نہ صرف الزام تراشی کرتے رہے بلکہ ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بناتے رہے ۔اپنے نام کے ساتھ بھٹو کا نام استعمال کرنے والے بلاول زرداری کو سیاست کا ایک نقطہ نہیں آتا وہ صرف اپنے آباؤاجداد کے چار پیسوں پر وہ الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو ایک سمجھدار محب وطن اور سیاسی سوچ رکھنے والا استعمال نہیں کرتا۔