لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کورونا سے صحت یا ب ہو رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بدستور بہتری آرہی ہے ۔عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے تاہم ابھی انہیں بہت کمزوری محسوس ہو رہی ہے ۔ کچھ روز تک دوسرا ٹیسٹ کراؤں گا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہونے پرخود کو قرنطینہ کر لیا تھا، عبدالرزاق نے اپیل کی کہ ماسک پہنیں سماجی فاصلہ اختیار کریں۔