نیویارک(آن لائن،نیٹ نیوز) سابق مس پاکستان زینب نوید امریکی ریاست میری لینڈ میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔میری لینڈ کی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کی موت تیز رفتار گاڑی کے الٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم پولیس کی جانب سے حادثے سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 32 سالہ زینب نوید گاڑی چلا رہی تھیں کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ ہوگئیں۔ زینب نوید نے 2012 میں ٹورنٹو میں ہونے والے مقابلے مس پاکستان ورلڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی،انہوں نے فلپائن میں ہونیوالے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔21 نومبر کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں زینب نوید نے ایک سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری چمکیلے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس کا کیپشن لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی خوبی پر امن مسکراہٹ ہے جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے ۔