لاہور(این این آئی )سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی ٰبٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ، یحیی ٰبٹ ازخود تنہائی میں چلے گئے ہیں، پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے یحییٰ بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ یحییٰ بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔