کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو دو سال کیلئے اپنی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا پہلا امتحان دورہ پاکستان ہوگا اور وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سری لنکن ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے ۔ ان کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سری لنکن ٹی 20 ٹیم کا بیٹنگ کوچ بھی تعینات کیا گیا ہے ۔