لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں سابق آرمی ملازمین کو پولیس کانسٹیبل کے عہدے سے برطرف کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست پر آئی جی پنجاب عارف نواز سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے محمد شکیل سمیت دیگر سابق ریٹائرڈ آرمی ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاران کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد پولیس میں کنٹریکٹ پر بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے ،12سال کے بعد درخواست گزاروں کو بغیر نوٹس برطرف کردیاگیا۔