لا ہو ر،پشاور (کر ائم رپو رٹر ،نیوز رپورٹر)کو رونا سے وفات پانے والے سابق آئی جی پولیس ناصر خان درانی کو گز شتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر سمیت سینئر پولیس و سول افسران نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ناصر خان درانی کی تدفین ڈیفنس فیز سیون لاہور کے قبرستان میں کی گئی،مرحوم کی نمازِ جنازہ پولیس ٹریننگ سینٹر بیدیاں میں ادا کی گئی،لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کی قبر کو سلامی دی۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،ناصر خان درانی دوران ملازمت آئی جی خیبر پختونخواہ سمیت کئی اہم اور کلیدی عہدہ پر فائز رہے ۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے ہر شعبہ میں ناصر خان درانی کی خدمات کو ہمیشہ سراہا اور یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوااسمبلی میں سابق آئی جی خیبرپختونخواناصردرانی کی ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔