لسبیلہ( سپورٹس ڈیسک) ساتویں حب جیپ ریلی اختتام پذیر ہو گئی۔ رفتار کے سلطان صاحبزادہ سلطان محمد علی چیمپئن بن گئے ۔خواتین میں ترشنا پٹیل نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ صاحبزادہ سلطان نے اپنا اعزاز سکیورٹی فورسز اور پولیس شہدا ء کے نام کردیا۔اتوار کے روز پریپیڈ کٹیگری میں صاحبزادہ سلطان محمد علی نے مقررہ فاصلہ 14:02منٹ میں طے کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ جبکہ رونی پٹیل نے مقررہ فاصلہ 14:23منٹ میں طے کرکے دوسری پوزیشن اور دفاعی چیمپئن آصف امام نے 15:21 منٹ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین میں ترشنا پٹیل نے 17:49 منٹ میں طے کرکے خواتین کٹیگری کی چیمپئن بن گئیں جبکہ خدیجہ شریف 21:09منٹ میں طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔