فیصل آ باد(خصوصی رپورٹر) نیپال میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز اتھلیٹکس میں فیصل آباد کی بیٹی انیلہ گلزار نے سلور اور براؤنز میڈل جیت لئے ۔ اس سے پہلے پشاور میں ہونے والی نیشنل گیمز میں بھی انیلہ گلزار نے چھ میڈلزاپنے نام کئے ہیں ۔ گھر پہنچنے پر اہلخانہ اور معززین علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔فیصل آباد کے علاقہ پنج پیر کی انیلہ گلزار کے والدین نے کہا ہے کہ بیٹی کی محنت کا پھل مل گیا۔ مستقبل میں بھی اس کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انیلہ گلزارنے کہا کہ کوچز کی محنت اور والدین کی دعاؤں سے کامیاب ہوئی۔