گوجرانوالہ (ڑسڑکٹ رپورٹر ) گوجرانوالہ کے چار ویٹ لفٹرز نے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لئے جس میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستانی دستے میں شامل گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چار کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور شہ زوروں کے شہر کا نام روشن کیا ہے ۔اس سے پہلے انعام پہلوان نے ریسلنگ کے مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔کل ملا کر ساؤتھ ایشین گیمز میں گوجرانوالہ کے پانچ کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیتے جس میں دو سگے بھائی نوح دستگیر بٹ اور حنزلہ دستگیر بٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد طالب اور عثمان راٹھور نے بھی ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر گوجرانوالہ کے شہری بہت خوش ہیں۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا گوجرانوالہ آمد پر شان شیان استقبال کیا جائے گا۔