لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ منائی اس موقع پر اداکارہ نے سالگرہ کا کیک کاٹااپنی بہنوں کے ساتھ کاٹا تقریب میں معروف فیشن فوٹو گرافر عظیم ثانی، فیصل، ماڈل سامیہ بٹ، جیا ملک، ماہا، سبیلہ خان، سجل، بیوٹوشین ردا، کرکٹر توفیق عمر، معروف ایونٹ ارگنائزر عاطف انصاری، حسین ، کامی، فرید ملک، سمیت شوبز سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ماڈل و اداکارہ مومنہ اقبال نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی خوشیوں میں فیملی اور دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کو مدحوں کرنے کا مقصد مل بیٹھنے کا موقع تلاش کرنا ہوتا ہے تاکہ شوبز سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی خوشیوں کو بھی مناسکے ۔انہوں نے کہا کہ سالگرہ میں تمام دوستوں نے شرکت کر کے میری خوشیوں کو مزید دوبالا کردیا ہے ۔