لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکار ساحر علی بگا کا گانا’’ ڈھولا ‘‘ بازی لے گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلوکار ساحر علی بگا کا گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گایا ’’ڈھولا‘‘ نے کوک سٹوڈیو میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ساحر علی بگا نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے نام کیا ہے ۔ساحر علی بگا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ پاکستان پر قربان ہے ، پاکستان کی وجہ سے ہی آج یہ عزت اور شان وشوکت ہے ۔اﷲ پاک نے مجھ ناچیز پر اپنا کرم کیا ہے ۔جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے ۔گانے ’’ڈھولا‘‘ کی کامیابی کو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔