ساد ھو کے (نامہ نگار)گھر میں آگ لگنے سے 40 سالہ شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا،گھر کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا،نواحی گائوں عباس نگر کارہائشی 40سالہ نوید گھرکے کمرے میں آگ جلا کر سوگیا اور اس دوران آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے کمرے میں پھیل گئی جس سے نوید جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ آگ لگنے سے گھر کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔