لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سادگی کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے 98کروڑ 70لاکھ روپے کی بچت کر لی۔اس حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال خود مکینکل سویپنگ اور واشنگ کا آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے محکمے کو سالانہ 60کروڑ 87لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی،سکلڈ اور غیر سکلڈ ورکرز کی بھرتی کے کنٹریکٹ میں 9 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی گئی،ورکشاپ کے اخراجات میں 5 کروڑ روپے کی بچت کی گئی، لکھوڈیر میں جاری آپریشن پر کام کرنے والی مشینری اور فیول کی مد میں 1کروڑ 82لاکھ روپے کی بچت کی گئی، وزن کرنے والے کانٹے کو مزید موئثراور کفایت مند بنا کر اس کی مد میں 1کڑوڑ روپے سے زائدکی بچت کی گئی، ورکرز کی غیر حاضری کی مد میں 9کروڑ 12لاکھ روپے کی بچت کی گئی،ہیلتھ انشورنس سروسز کنٹریکٹ کی مد میں 45لاکھ روپے کی بچت کی گئی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی بھرتی کی مد میں0 7لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی۔محکمے میں فیول کی تقسیم کو مزید بہتر بنا کر 1کڑوڑ 41لاکھ روپے کی بچت کی گئی۔مزید براں شعبہ ایم آئی ایس میں ای میل ہوسٹنگ میں سالانہ 4لاکھ کی بچت کی جائے گی جبکہ ادارے کے کارپوریٹ سٹاف کے اضافی اخراجات کی مد میں50لاکھ روپے کی بچت کی گئی ۔