ممبئی (شوبزڈیسک) اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد سارا علی نے بھی رنبیر کپور سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ سارا نے والد سیف علی کیساتھ کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن ‘‘ میں شرکت کی۔ کرن نے سارا سے سوال کیا کہ آپ کس بالی وڈ اداکار سے شادی کرنا چاہیں گی، سارا نے کہا کہ رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔