لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ٹاپ ٹینس پلیئر سارہ محبوب خان اور ان کے والد ٹینس کوچ محبوب خان کورونا کا شکار ہوگئے ۔ محبوب خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیٹی سارہ اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد ہم اس وقت مکمل آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے ہم دوبارہ اپنا ٹیسٹ کروائیں گے ۔محبوب خان نے پیغام میں کہا کہ عالمی وباء کے دوران ہم سب کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔