اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر خسارہ 5 ارب 72 کروڑ پر پہنچ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 8 ارب 79 کروڑ ڈالرتھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں پونے 3 فیصداضافہ ریکارڈ ہوا اور جولائی تاستمبربرآمدات کی مالیت 5 ارب 52 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات کی مالیت11ارب25 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی، ستمبر میں برآمدات 1 ارب 77 کروڑ جبکہ درآمدات کمی کے بعد 3 ارب 78 کروڑ تک پہنچ گئی۔